0
Thursday 4 Mar 2021 09:36

ہنگاموں کے خدشات کے باعث امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس منسوخ

ہنگاموں کے خدشات کے باعث امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس منسوخ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کا آج ہونے والا اجلاس ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ امریکی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیپٹل بلڈنگ پر نامعلوم ملیشیا گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد کیپٹل ہل اور اطراف کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دوماہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد مشتعل افراد نے کیپٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 919542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش