QR CodeQR Code

اعتماد کا ووٹ لینا دراصل عام انتخابات سے بچنے کا بہانہ ہے، اپوزیشن

4 Mar 2021 09:45

پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ کیا اتحادی ایک غیر مقبول اور عوام دشمن حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا دراصل عام انتخابات سے بچنے کا بہانہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے اخلاقی برتری ثابت کردی ہے۔ عمران خان پہلے بھی 20 منتخب اراکین کو پارٹی سے نکال چکے ہیں اور اگر بدعنوانی ثابت ہوئی تو دوبارہ بھی ایسا ہی کریں گے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ کیا اتحادی ایک غیر مقبول اور عوام دشمن حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے؟ حکومت کو اس محاذ پر بھی شکست ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 919546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919546/اعتماد-کا-ووٹ-لینا-دراصل-عام-انتخابات-سے-بچنے-بہانہ-ہے-اپوزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org