QR CodeQR Code

عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے تک سرکاری مصروفیات ترک کر دیں

4 Mar 2021 10:23

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج سہ پہر پارٹی رہنماؤں اور وزراء سے عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 919563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919563/عمران-خان-نے-اعتماد-کا-ووٹ-لینے-تک-سرکاری-مصروفیات-ترک-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org