?>?> میر واعظ عمر فاروق کی جلد رہائی کا امکان - اسلام ٹائمز
0
Thursday 4 Mar 2021 12:48

میر واعظ عمر فاروق کی جلد رہائی کا امکان

میر واعظ عمر فاروق کی جلد رہائی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو جلد رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ میر واعظ عمر فاروق 20 ماہ سے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی جمعے سے قبل نظربندی ختم ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو کل سری نگر کی جامع مسجد میں خطبے کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو 4 اگست 2019 ء کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 919597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش