QR CodeQR Code

کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا

4 Mar 2021 13:28

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستانی حکام سے تعاون جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نےکہا ہے کہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستانی حکام سے تعاون جاری رہے گا۔ امریکی حکام نے پاکستان اور بھارت سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سیاسی اور معاشی حالات کو بحال ہونا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 919608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919608/کشمیر-سے-متعلق-پالیسی-میں-کوئی-تبدیلی-نہیں-آئی-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org