QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

4 Mar 2021 14:32

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ الیکشن کے حوالے سے اہم اعلان ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ فیض حمید بھی موجود تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 919615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919615/وزیراعظم-عمران-خان-ا-ج-قوم-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org