0
Thursday 4 Mar 2021 15:00

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم اب سے مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کاامکان ہے، رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے، اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا، عموماً گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش