QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن میں صدرالدین شاہ کی ہار، جی ڈی اے نے پی ٹی آئی پر الزام لگا دیا

4 Mar 2021 16:17

نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے ارکان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمیں دو نشستوں کی آفر کی گئی تھی ہم نے وہ ٹھکرا کر ایک نشست پر بھی حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن وہ ہم پر بھاری پڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں صدرالدین کی شکست پر جی ڈی اے نے معاملہ اتحادیوں کے سامنے اٹھانے پر غور کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے ارکان کی رائے ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو جن پر شک تھا انہیں کہا گیا کہ صدرالدین شاہ کو ووٹ دیں۔ جی ڈی اے ارکان نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے نشستیں ہماری وجہ سے جیتیں۔

جی ڈی اے ارکان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمیں دو نشستوں کی آفر کی گئی تھی ہم نے وہ ٹھکرا کر ایک نشست پر بھی حکومتی اتحاد کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن وہ ہم پر بھاری پڑ گیا، ہماری جنرل نشست پر شکست کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ہے، ہمارے جنرل نشست کے امیدوار کو اتحاد کے 6 ووٹ نہ پڑ سکے۔ جی ڈی اے ارکان نے کہا کہ پارٹی قیادت تک معاملہ پہنچایا ہے خاموش نہیں رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 919628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919628/سینیٹ-الیکشن-میں-صدرالدین-شاہ-کی-ہار-جی-ڈی-اے-نے-پی-ٹی-آئی-پر-الزام-لگا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org