0
Thursday 4 Mar 2021 16:21

افغانستان، جلال آباد میں نصب بم دھماکے میں خاتون ڈاکٹر جاں بحق

افغانستان، جلال آباد میں نصب بم دھماکے میں خاتون ڈاکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ہمسایہ مسلمان ملک افغانستان کے شہر جلال آباد میں نصب بم دھماکے میں خاتون ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں۔ صوبائی حکام کے مطابق خاتون ڈاکٹر گھر سے دفتر جانے کے دوران بم دھماکے کا نشانہ بنیں۔

دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل جلال آباد ہی میں مقامی ٹی وی کی تین خاتون ملازمین کو قتل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 919629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش