0
Thursday 4 Mar 2021 16:53

ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سرعام ووٹ کی تذلیل کی، عثمان بزدار

ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سرعام ووٹ کی تذلیل کی، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سرعام ووٹ کی تذلیل کی، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے، پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا۔
 
انہوں نے کہا کہ گھناؤنا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا، ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاؤں تلے روندا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی ہار ہے، منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکا ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بدترین داغ سجایا۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سینیٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے، وزیراعظم عمران خان کااعتماد کا ووٹ لینےکااعلان ایک جرات مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے
خبر کا کوڈ : 919632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش