0
Thursday 4 Mar 2021 17:17

کل پی ٹی آئی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا، پرویز اشرف

کل پی ٹی آئی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا، پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ لوگ لانگ مارچ سے پہلے ہی فارغ ہو جائیں گے، کل پی ٹی آئی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا۔ اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کو کل تاریخی شکست ہوئی، جس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، کل قومی اسمبلی نے اس پر عدم اعتماد کر دیا ہے، کل ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگا دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری مستعفی ہو جائے، آپ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرنا چاہتے تو شیروں کی طرح میدان میں آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت مستعفی ہو، نئے انتخابات کرائے جائیں، ضمنی انتخابات میں عوام کا اعتماد سامنے آ گیا۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان اعتماد کھو چکے ہیں تو وہ پی ڈی ایم کی بات کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 919635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش