QR CodeQR Code

آئی اے ای اے گورنرز اجلاس؛ ایرانی دباؤ پر 3 یورپی ممالک نے اپنی تنقیدی قرارداد واپس لے لی

4 Mar 2021 17:26

بین الاقوامی میڈیا کیمطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کیخلاف امریکی حمایت پر مبنی برطانیہ، فرانس و جرمنی کی قرار واپس لے لی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس و جرمنی نے امریکی کمپین کے تحت عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف اپنی قرارداد پیش کرنے کے فیصلے سے عقب نشینی اختیار کر لی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے اعلان کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کی جانب سے اس حوالے سے آج منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں بریفنگ دی جائے گی۔ اس حوالے سے وال اسٹریٹ جورنل کے ساتھ وابستہ معروف امریکی خبرنگار لارنس نارمن کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر عملدرامد میں کمی کے جواب میں امریکہ کا محتاطانہ رویہ، 3 یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف اپنی قرراداد کے واپس لئے جانے کی موجب بنا ہے۔ 

واضح رہے کہ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ایماء پر ایران کے خلاف قرار پیش کئے جانے کے یورپی فیصلے پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی ممالک نے امریکہ کی حمایت پر (عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے) بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایک غلط قدم اٹھایا ہے جو موجودہ صورتحال کے مزید خراب ہونے کا سبب بنے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی تھی کہ ہم نے صورتحال کے مزید بگڑ جانے کے حوالے سے ویانا میں اپنے مستقل مندوب کے ذریعے بورڈ آف گورنرز کے تمام اراکین کو مطلع کر دیا ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے "عقل" کو کامیابی حاصل ہو گی اور اگر ایسا نہ ہو پایا تو ہمارے پاس مکمل ایجنڈا موجود ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 919637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919637/آئی-اے-گورنرز-اجلاس-ایرانی-دباو-پر-3-یورپی-ممالک-نے-اپنی-تنقیدی-قرارداد-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org