QR CodeQR Code

ایران کیخلاف یورپی قرارداد منسوخ

امید ہے یورپی ممالک سفارتکاری کا رستہ اپناتے ہوئے اپنے "عہدوپیمان" پر عملدرآمد شروع کر دینگے، ایران

4 Mar 2021 18:38

برطانیہ، فرانس و جرمنی کیجانب سے ایران کیخلاف پیش کی جانیوالی قرارداد کی منسوخی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی وزت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ یہ پیشرفت تہران، ویانا اور بورڈ آف گورنرز کے تمام رکن ممالک کے دارالحکومتوں میں ہونیوالی مسلسل سفارتی کوششوں، بالخصوص چین و روس کے تعاون سے حاصل ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں برطانیہ، فرانس و جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی منسوخی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تاکید کی ہے کہ یہ پیشرفت تہران، ویانا اور بورڈ آف گورنرز کے تمام ارکین ممالک کے دارالحکومتوں میں ہونے والی مسلسل سفارتی کوششوں، بالخصوص چین و روس کے تعاون سے حاصل ہوئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج کے دن حاصل ہونے والی یہ پیشرفت؛ ایران و عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے کھولے گئے سفارتی رستے کے مطابق جوہری معاہدے (JCPOA) کے تمام اراکین کی جانب سے اپنے عہدوپیمان پر یقینی عملدرآمد کا زمینہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہمیں امید ہے کہ اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جوہری معاہدے کے رکن ممالک سنجیدہ تعاون کے ذریعے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 919646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919646/امید-ہے-یورپی-ممالک-سفارتکاری-کا-رستہ-اپناتے-ہوئے-اپنے-عہدوپیمان-پر-عملدرآمد-شروع-کر-دینگے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org