0
Thursday 4 Mar 2021 19:00

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آغاز سحر ٹرسٹ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آغاز سحر ٹرسٹ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ آغاز سحر کمیونٹی ٹرسٹ پاکستان اور محکمہ جنگلات کی طرف سے "میرے استاد میرے مہربان" کے نام سے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ و شیخ زید اسلامک سنٹر میں سر سبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس مشن کے تحت ایک باقاعدہ باغ لگایا جائے گا، جس میں ہر استاد کے نام کا ایک پھل دار پودا لگایا جائے گا۔ شجر کاری مہم کا افتتاح معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ اور  پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی نے کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب میں منعقدہ شجر کاری مہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ایسی ایکٹویٹی کرتے رہنا چاہیے تاکہ ہم اپنی آنیوالی نسل کیلئے کچھ صدقہ جاریہ کر سکیں۔ ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب ڈاکٹر محمد حماد لکھوی نے مہمانان گرامی کا پروگرام میں شرکت اور اساتذہ کرام کے نام پر ایک باغ کے قیام کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بحثیت قوم اپنے وطن کیلئے کوشش کرنا چاہیے اور اس کو سر سبز و شاداب بنانا چاہیے۔

آغاز سحر کمیونٹی ٹرسٹ کے ڈائریکٹر عبدالباسط بلوچ  نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے حصے کا ایک پودا لگانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک 18 ہزار پھلدار  پودے مختلف سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مساجد اور روڈ سائیڈ پر لگائے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے، ہم اپنے وطن کیلئے کوشش کرتے رہیں گے اور ملک کو خوبصورت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کریں گے۔ تقریب  میں ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر غلام علی خان، ڈاکٹر حارث مبین، ڈاکٹر اشتیاق گوندل، ڈاکٹر حسن مدنی، ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈاکٹر محمد عثمان، عبدالرحمان امجد، قاری شفیق الرحمن زاہد، اینکر پرسن فہد شہباز، اختر علی سمیت  دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 919654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش