0
Thursday 4 Mar 2021 19:59

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیانیہ کی شکست ہے، وقار مہدی

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیانیہ کی شکست ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں تمام سیٹیں جیتیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پی پی پی کے نامزد کردہ امیدوار سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سلیکٹڈ حکومت کو ایسا سرپرائز دیا ہے کہ ساری زندگی نہیں بھولے گی، سینیٹ الیکشن میں پاکستان کی بقاء و جمہوریت جیت گئی اور سلیکٹڈ حکومت ہار گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ وزیراعظم کے بیانیہ کی شکست ہے اور وزیراعظم سلیکٹڈ سے ریجکٹیڈ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت کو اگر تھوڑی سی بھی شرم ہے تو وہ کرسی سے اتر کر عوام کی رائے کا احترام کرے، آج پی ٹی آئی پاکستان سمیت پوری دنیا میں رسوا ہو رہی ہے۔

پی پی رہنماؤں نے کہا کہ عمران احمد نیازی کو اپنے ہی اراکین قبول نہیں کرتے اور وہ اپنے آپ کو زبردستی ملک کا وزیراعظم سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں جسے پلیٹ میں رکھ کر کرسی تھاما دی گئی ہے، سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی جیت پر عوام نے جس جوش و جذبہ اور دلچسپی کا اظہار کیا ہے وہ پی ٹی آئی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ کر اس نالائق حکومت کا خاتمہ کرے گے۔
خبر کا کوڈ : 919666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش