QR CodeQR Code

سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کی تقریر مایوس کن دکھائی دی، تیمور تالپور

4 Mar 2021 20:09

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی پوری تقریر میں عوام کیلئے مہنگائی کی بات تک نہ کی، کرپشن کیخلاف بات کرنیوالوں نے ملک کو مزید کرپشن میں دھکیل دیا ہے۔


اسلام تائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کی تقریر مایوس کن دکھائی دی، عمران نیازی کے چہرے اور باتوں سے ان کی ہار جھلک رہی تھی، نالائق حکومت کا پہلے دن سے آج تک کا رونا صرف این آر او اور کرپشن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنی پوری تقریر میں عوام کیلئے مہنگائی کی بات تک نہ کی، کرپشن کیخلاف بات کرنے والوں نے ملک کو مزید کرپشن میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن اگر پی ٹی آئی جیت جاتی تو آج یہ ادارے معزز ہو جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی صفوں میں بھی جمہوریت پسند اور باضمیر لوگ ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ جان چکے ہیں کہ حکومت چلانے اور کرکٹ ٹیم چلانے میں فرق ہے۔


خبر کا کوڈ: 919669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919669/سلیکٹڈ-وزیراعظم-عمران-نیازی-کی-تقریر-مایوس-کن-دکھائی-دی-تیمور-تالپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org