0
Thursday 4 Mar 2021 22:48

میرواعظ عمر فاروق کی 20 ماہ پر مشتمل خانہ نظربندی ختم

میرواعظ عمر فاروق کی 20 ماہ پر مشتمل خانہ نظربندی ختم
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی 20 ماہ سے جاری خانہ نظربندی جمعرات کو ختم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ میرواعظ عمر فاروق اب اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کے لئے آزاد ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ میرواعظ عمر کی خانہ نظربندی ختم کردی گئی ہے لیکن اُن کی رہائشگاہ واقع نگین سرینگر کے باہر اب بھی پولیس کی گاڑی موجود ہے۔ میرواعظ عمر فاروق کو 4 اگست 2019 کو خانہ نظربند کیا گیا تھا جس کے ایک روز بعد بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرکے سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ میرواعظ عمر فاروق کل یعنی جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز سے قبل خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 919686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش