0
Thursday 4 Mar 2021 22:50

بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی، فعال کیسز میں اضافہ

بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی، فعال کیسز میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن میں اچانک آئی شدت کے درمیان اس وباء سے مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی اور فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلسل دو دنوں سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زائد درج کی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی اور ان کی تعداد 89 رہ گئی ہے۔ اسی دوران کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد کم رہنے سے سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 48 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14031 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار 75 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3287 بڑھنے سے 1.73 لاکھ سے زائد ہوگئے۔ اسی دوران 89 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.03 رہ گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.55 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.41 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 919687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش