0
Thursday 4 Mar 2021 22:58

بنگال انتخابات میں شیوسینا نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا

بنگال انتخابات میں شیوسینا نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی کو بنگال کی شیرنی قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے آج اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا۔ شیو سینا کے سینئر لیڈر اور بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر سنجے راؤت نے انہیں ’’بنگال کا شیرنی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ’’دیدی بمقابلہ سبھی‘‘ ہے اور کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ مغربی بنگال کے انتخابات 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ہوں گے اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کئے جائیں گے۔ سنجے راؤت نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ممتا دیدی ایک بار گرجتے ہوئے کامیاب ہوجائیں۔ خیال رہے کہ بی جے پی کی ایک طویل عرصے حلیف جماعت رہی ہے مگر 2019ء میں اسمبلی انتخابات کے شیو سینا نے وزیراعلٰی کے سوال پر بی جے پی سے رشتہ توڑ کر کانگریس اور نیشلسٹ کانگریس سے ہاتھ ملا لیا تھا۔
گزشتہ دنوں ممتا بنرجی سے راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ملاقات کی تھی اور ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس دوران سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مغربی بنگال میں بی جے پی کے پروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقابلہ صرف ممتا بنرجی ہی کرسکتی ہیں، اس لئے ہم بنگال میں امیدوار نہیں دیں گے اور ممتا بنرجی کی حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 919688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش