0
Thursday 4 Mar 2021 23:35

ڈی آئی خان، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کنڈیکٹر جاں بحق، ڈرائیور زخمی

ڈی آئی خان، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کنڈیکٹر جاں بحق، ڈرائیور زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جب کہ ڈاکوؤں نے زخمی ڈرائیور اور مقتول کنڈیکٹر سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی لوٹ لیئے ہیں۔ مقتول کنڈیکٹر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے۔ پولیس نے تین نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیمنٹ سے لوڈ ٹرالر کوہاٹ سے حاصل پور پنجاب جا رہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس ملک مارکیٹ کے قریب پہنچنے پر سامنے سے مسلح نقاب پوش ڈاکو نمودار ہوئے۔ انہوں نے ٹرالر روک کر ڈائیور لقمان ولد ثناءاللہ سکنہ کوہاٹ، کنڈیکٹر 24 سالہ شہباز ولد غلام حسین سکنہ چکوال اور ساتھی ڈرائیور عثمان ولد زیارت خان اعوان سکنہ چکوال کو ٹرالر سے نیچے اتار کر ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد چھین لیے۔ ڈاکوﺅں کی جانب سے مزید رقم کا تقاضا کرنے پر مزاحمت کے دوران کے ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس سے کنڈیکٹر شہباز اور ڈرائیور لقمان شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا ڈرائیور عثمان بال بال بچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر ز خمی کنڈیکٹر شہباز زخموں کی تاب نہ لا کر جابحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور عثمان کی رپورٹ پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 919704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش