0
Thursday 4 Mar 2021 23:46

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خطاب پر اجلاس طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خطاب پر اجلاس طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر کل خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔
 
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں ںے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے لیے اوپن بیلیٹنگ اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا۔ الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔
خبر کا کوڈ : 919707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش