0
Friday 5 Mar 2021 00:00

امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے، طیب اردووان

امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے، طیب اردووان
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم اور 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکا اور ایران دونوں ہی کی جانب سے 2015ء میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں دوسری جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ایران پر عائد کئی پابندیوں میں نرمی آئی تھی، جس کے بدلے اسے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنا پڑی تھیں۔ گذشتہ ماہ اردوان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیشرفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کر دے۔
 
خبر کا کوڈ : 919710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش