0
Friday 5 Mar 2021 00:19

ملک دشمن عناصر کو اپنی سرحدوں کے اندر پاوں جمانے کی گنجائش نہ دی جائے، خواجہ ندیم مدنی صدیقی

ملک دشمن عناصر کو اپنی سرحدوں کے اندر پاوں جمانے کی گنجائش نہ دی جائے، خواجہ ندیم مدنی صدیقی
اسلام ٹائمز۔ ملکی نظام بدلنے کے لیے رویوں اور سوچ کو بدلنا ہوگا، حکومت قانون اور میرٹ کی بالادستی صحیح معنوں میں نافذ کرے، قیام امن کی مسلسل کوششوں سے ملک میں سکیورٹی خدشات کا کافی حد تک خاتمہ ہوا ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی سلامتی کی حکمت عملی وضع ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی نے ملتان کے ذمہ داران کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے، ملک دشمن عناصر کو اپنی سرحدوں کے اندر پاوں جمانے کی گنجائش نہ دی جائے، بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیے جانے والا ملک اور امن ہمیں بہت عزیز ہے۔ حکومت صنعتی، معاشی ترقی اور عوامی سہولتوں کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے۔ ملکی، امن واستحکام کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا، پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں نے موثر انداز میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا، پوری قوم پاک فوج اور اداروں کو فخر کی نگاہوں سے دیکھتی ہے، مستقبل کے خطرات کو پیش نظر رکھ متفقہ اور جامع پالیسیاں بنائی جائیں، افغان سرزمین پر دشمن عناصر گٹھ جوڑ بدستور آج بھی موجود ہے، پاکستان سنی تحریک اسلامی، نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 919711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش