0
Friday 5 Mar 2021 00:45

ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 جرنیلوں سمیت 10 فوجی جاں بحق

ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 جرنیلوں سمیت 10 فوجی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں دو ترک جرنیلوں سمیت 10 فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عثمان اربس اور ترقی کی قومی پارٹی کے رہنما دیولت باہچلی سمیت دس فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ ترک اخبار کے مطابق جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد رابطے میں نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 919713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش