0
Friday 5 Mar 2021 01:36

کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں  کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیو اے نون (QAnon) کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آجائیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔ یہ اطلاعات موصول ہوتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروہوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروہوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اشارہ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چڑھائی کردی تھی۔ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس و سینیٹ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ ٹرمپ کے حامیوں صدر بائیڈن کے انتخابی نتائج کی توثیق روکنے کے لیے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد اس علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ انتہائی محتاط اور ہوشیار رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 919716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش