0
Friday 5 Mar 2021 02:05

اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جارہے ہیں، اسد عمر

اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جارہے ہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست میں وزیراعظم بننے کے لئے نہیں آئے تھے، اور انہوں ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک دلیر لیڈر ہیں اور پاکستان کو عظیم قوم بنانے کے مشن پر ہیں اور دوسری طرف پیسے کی سیاست کرنے والے افراد ہیں، لیکن فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی اور پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا ناصرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 919719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش