0
Monday 15 Aug 2011 13:37

کوئٹہ یوم آزادی خون آلود،ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی،مستونگ میں صوبائی وزیر کی فیکٹری تباہ

کوئٹہ یوم آزادی خون آلود،ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی،مستونگ میں صوبائی وزیر کی فیکٹری تباہ
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر شاہوانی پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کی گشتی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثنا خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وقت نیوز کا نمائندہ منیر احمد شاکر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ مستونگ میں نامعلوم افراد نے ایک فیکٹری کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹری ایم این اے ہمایوں کرد اور صوبائی وزیر میر عاصم کرد کی ہے۔ ایک اور واقعے میں ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں نامعلوم افراد نے 2 مزدوروں کو قتل کردیا۔ مرنیوالے جہانگیر اور سلیم کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ دونوں ایک کھیت میں کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
ادھر مستونگ اور قلات میں یوم آزادی کے موقع پر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب نامعلوم تخریب کاروں نے اُچ سبی سے گزر کر گڈو جانے والی این ٹی ڈی سی کی مین 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 91972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش