0
Friday 5 Mar 2021 02:13

ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
اسلام ٹائمز۔ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی کر دی، لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22 روپے، گھریلو سلنڈر 258 روپے، کمرشل سلنڈر 922.44 روپے اور گیس کے میٹرک ٹن میں 21،860 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860 روپے فی میٹرک ٹن تھی۔

دریں اثنا چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ حکومت سے گزارش ہے کہ اس پر جامع پالیسی بنائے کیونکہ ایل پی جی کروڈ آئل کی بائی پروڈکٹ ہے جس کی کوئی قیمت نہیں، ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں بہت بڑا مارجن ہے۔
خبر کا کوڈ : 919723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش