QR CodeQR Code

عمران خان نے ملک بھر کے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیئے

5 Mar 2021 07:11

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعظم نے اسلام آباد بلا لیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کے تمام ایم این ایز سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی۔


اسلام ٹائمز۔ اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعظم  عمران خان نے ملک بھر کے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اسلام آباد بلا لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کے تمام ایم این ایز سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی۔ عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو فون کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اتحادی ہیں، آئندہ بھی ساتھ چلیں گے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی ٹیلی فون کیا۔ خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 سیون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 919738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919738/عمران-خان-نے-ملک-بھر-کے-ارکان-قومی-اسمبلی-کو-ٹاسک-سونپ-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org