0
Friday 5 Mar 2021 07:11

عمران خان نے ملک بھر کے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیئے

عمران خان نے ملک بھر کے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیئے
اسلام ٹائمز۔ اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعظم  عمران خان نے ملک بھر کے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اسلام آباد بلا لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کے تمام ایم این ایز سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی۔ عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو فون کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اتحادی ہیں، آئندہ بھی ساتھ چلیں گے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی ٹیلی فون کیا۔ خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 سیون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 919738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش