0
Friday 5 Mar 2021 07:22

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی چاقو سے سینیئر ڈاکٹرز کو ڈرانے کی ویڈیو وائرل

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی چاقو سے سینیئر ڈاکٹرز کو ڈرانے کی ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی چاقو کے ساتھ آمد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے سینیئرز اور ساتھی عملے کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ذہنی مریض قرار دے کر پولیس کو کارروائی کیلئے تحریری درخواست دی تھی۔ الائیڈ اسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر عبدالرحمٰن دو روز قبل ساتھی عملے کو ڈرانے دھمکانے کیلئے چاقو لے کر آگیا تھا۔ چاقو دکھا کر سینیئرز کو ڈرانے اور وارڈز میں گھومنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جس پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کارروائی کیلئے سی پی او کو خط لکھا تھا۔ پولیس نے اسپتال سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 919740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش