QR CodeQR Code

دوحہ، زلمے خلیل زاد کی افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان سے ملاقات

5 Mar 2021 10:06

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان مذاکراتی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد دوحہ پہنچ گئے۔ زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان مذاکراتی نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی ڈائیلاگ میں تعطل اور امریکی اتحادی فوجوں کے انخلا میں تاخیر کی وجہ سے افغان امن عمل سست روی کا شکار ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 919747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919747/دوحہ-زلمے-خلیل-زاد-کی-افغان-حکومت-مذاکراتی-ٹیم-کے-ارکان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org