0
Friday 5 Mar 2021 12:46

لیاری میں نامعلوم مسلح افراد کا گشت، پولیس کا کارروائی سے گریز

لیاری میں نامعلوم مسلح افراد کا گشت، پولیس کا کارروائی سے گریز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں نامعلوم مسلح افراد کے گشت سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے، جبکہ پولیس اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، نوا لین، ریکسر لائن، کلاکوٹ و دیگر علاقوں میں موٹرسائیکل پر سوار بھاری اسلحے سے نامعلوم مسلح افراد چہروں پر نقاب ڈال کر کھلے عام گشت کرتے ہیں، یہ سلسلہ گزشتہ 15 دن سے جاری ہیں، مگر پولیس نے اب تک اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ چاکیواڑہ تھانے کے ایس ایچ او ایوب سومرو کے مطابق ان کے علاقے میں اس قسم کی کوئی واردات نہیں ہوئی، باقی دوسرے علاقوں کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 919772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش