QR CodeQR Code

لیاری میں نامعلوم مسلح افراد کا گشت، پولیس کا کارروائی سے گریز

5 Mar 2021 12:46

چاکیواڑہ، نوا لین، ریکسر لائن، کلاکوٹ و دیگر علاقوں میں موٹرسائیکل پر سوار بھاری اسلحے سے نامعلوم مسلح افراد چہروں پر نقاب ڈال کر کھلے عام گشت کرتے ہیں، یہ سلسلہ گزشتہ 15 دن سے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں نامعلوم مسلح افراد کے گشت سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے، جبکہ پولیس اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، نوا لین، ریکسر لائن، کلاکوٹ و دیگر علاقوں میں موٹرسائیکل پر سوار بھاری اسلحے سے نامعلوم مسلح افراد چہروں پر نقاب ڈال کر کھلے عام گشت کرتے ہیں، یہ سلسلہ گزشتہ 15 دن سے جاری ہیں، مگر پولیس نے اب تک اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ چاکیواڑہ تھانے کے ایس ایچ او ایوب سومرو کے مطابق ان کے علاقے میں اس قسم کی کوئی واردات نہیں ہوئی، باقی دوسرے علاقوں کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔


خبر کا کوڈ: 919772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919772/لیاری-میں-نامعلوم-مسلح-افراد-کا-گشت-پولیس-کارروائی-سے-گریز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org