QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان اعتماد کے 180 ووٹ لینگے، عامر لیاقت کا دعویٰ

5 Mar 2021 12:53

رہنما پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا ارادہ بالکل نہیں تھا، لیکن ایک روز قبل جب پیسے چلنے کا سنا تو فیصلہ کیا کہ اب وزیر خزانہ ہی کو ووٹ دوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہفتہ 6 مارچ کو اعتماد کے 180 ووٹ لیں گے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جمہوری روایات کو زندہ کر دیا ہے، اپوزیشن کل عدم اعتماد کے ووٹ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی ناکام ہوگی۔ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے سے متعلق سوال پر رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا ارادہ بالکل نہیں تھا، لیکن ایک روز قبل جب پیسے چلنے کا سنا تو فیصلہ کیا کہ اب وزیر خزانہ ہی کو ووٹ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ بھی چلے گا اور اب خان صاحب کا بیٹ بھی چلے گا، جبکہ پنجاب میں اپوزیشن ناکام ہوگی اور پرویزالہیٰ عثمان بزدار کو بچالیں گے۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حیدر گیلانی کی ویڈیو میں جو 4 ایم این ایز ہیں ان سب کا پتہ ہے اور یہ سب کراچی کے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیفٹ کا انڈیکیٹر دے کر رائٹ پر جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگائی ختم ہو جائے تو عمران خان 10الیکشن جیت جائیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، عبدالحفیظ شیخ کو 164 جبکہ یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے۔


خبر کا کوڈ: 919773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919773/وزیراعظم-عمران-خان-اعتماد-کے-180-ووٹ-لینگے-عامر-لیاقت-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org