QR CodeQR Code

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا یا نہ لینا ایک برابر ہے، سعد رضوی

5 Mar 2021 14:54

تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنا احتساب کریں، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف رہی ہی نہیں، اسلامی نظام ہی ملک کو خوشخالی کی طرف گامزن کر سکتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، گیلانی کی کامیابی کیلئے منفی حربے استعمال کرنے سے اپوزیشن بے نقاب ہوئی اور عمران خان کے موقف کو تقویت ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان صاحبزادہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ملک و قوم کیساتھ دھوکہ ہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قیادت کی ہدایات کو نظر انداز کرکے ووٹوں کی خرید و فروخت کا عمل ہوا، جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگانے والوں نے سینٹ میں جو کیا پوری دنیا نے دیکھا، ووٹنگ کے عمل سے کچھ گھنٹے قبل پیکج پر بات کرنا یا ووٹوں کو ضائع کرنے کی ترکیب دینا سیاسی لوگوں کا کام نہیں۔ انہوں نے کہا جماعت نے ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہ بن کے ثابت کیا کہ حقیقی جمہوریت کے قائل ہیں، جمہوریت کے علمبرداروں نے جمہوری اقدار کو جس طرح روندا قوم کے سامنے ہے، کون جیتا کون ہارا نے سینٹ الیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے حوالے سے مکمل ناکام ہوا، جن کا کوئی نظریہ نہیں وہ مفاد پرستوں کیساتھ نظر آئے۔ سعد حسین رضوی نے کہا کہ وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا یا نہ لینا ایک برابر، عمران خان نے قوم کو مہنگائی بے روز گاری کے علاوہ کیا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنا احتساب کریں، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف رہی ہی نہیں، اسلامی نظام ہی ملک کو خوشخالی کی طرف گامزن کر سکتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، گیلانی کی کامیابی کیلئے منفی حربے استعمال کرنے سے اپوزیشن بے نقاب ہوئی اور عمران خان کے موقف کو تقویت ملی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 919795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919795/وزیراعظم-کا-اعتماد-ووٹ-لینا-یا-نہ-ایک-برابر-ہے-سعد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org