QR CodeQR Code

میرواعظ عمر فاروق رہائی کے بعد پھر سے خانہ نظربند

5 Mar 2021 16:15

حریت کانفرنس کے بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ رات دیر گئے پولیس حکام نے میرواعظ کو مطلع کیا کہ وہ مسلسل خانہ حراست میں ہیں اور اُنہیں نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانیکی اجازت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو کٹھ پتلی انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایک بار خانہ نظربند کیا۔ حریت کانفرنس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق حکومت نے اپنا کل کا فیصلہ بدل کر میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ حریت کانفرنس کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پہلے میرواعظ عمر فاروق کی رہائی کی بات کہی گئی اور بعد میں حکام نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ گذشتہ رات دیر گئے پولیس حکام نے میرواعظ کو مطلع کیا کہ وہ مسلسل خانہ حراست میں ہیں اور اُنہیں نماز جمعہ کے لئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جس کے بعد آج صبح سے ہی میرواعظ کی رہائشگاہ واقع نگین کے باہر اضافی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے۔ حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں میرواعظ کو ایک بار خانہ نظربند کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ میرواعظ عمر فاروق نے 20 ماہ بعد آج نماز جمعہ اور خطاب کے لئے جامع مسجد جانے کا منصوبہ بنایا تھا جس ناکام بنادیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 919798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919798/میرواعظ-عمر-فاروق-رہائی-کے-بعد-پھر-سے-خانہ-نظربند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org