QR CodeQR Code

جان کو خطرہ ہے، گھر کو سب جیل بنا دیا جائے، حلیم عادل شیخ

5 Mar 2021 16:20

سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، افسوس ایک بار پھر پیسے کی سیاست کی گئی، عدالتوں پر اعتماد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے لہذا ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے اور کامیاب بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ایک بار پھر پیسے کی سیاست کی گئی، عدالتوں پر اعتماد ہے۔


خبر کا کوڈ: 919802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919802/جان-کو-خطرہ-ہے-گھر-سب-جیل-بنا-دیا-جائے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org