QR CodeQR Code

عمران خان نے کہا تھا ایسی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دونگا، شازیہ مری

5 Mar 2021 17:48

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا نہیں آتا ہے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں بیلٹ کیا ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر مملکت کو لگا وزیراعظم اعتماد کھو چکے ہیں، تو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ اس طرح کی صورتحال ہوگی تو اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرنا نہیں آتا ہے، انہیں یہ بھی معلوم نہیں بیلٹ کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے چپراسی بھی نہیں رکھنا چاہتے تھے انہیں وزیر داخلہ بنا دیا ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور میں سیاسی بصیرت سے کام لیا، آصف زرداری پر تہمتیں لگانا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 919816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919816/عمران-خان-نے-کہا-تھا-ایسی-صورتحال-ہوگی-اسمبلیاں-تحلیل-کر-دونگا-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org