0
Friday 5 Mar 2021 18:49

امیدوار کو ووٹ نہ ملنے کا معاملہ، جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ

امیدوار کو ووٹ نہ ملنے کا معاملہ، جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے اپنے امیدوار صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ نہ ملنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ جی ڈی اے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6 ارکان اسمبلی پر شبہ ظاہر کر دیا۔ جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی رزاق راہموں کا نجی ٹی وی سے فون پر گفتگو میں کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور غوث بخش مہر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

رزاق راہموں کے مطابق 6 پی ٹی آئی ارکان نے ووٹ دینا تھے، جن میں تحریک انصاف کے بلال غفار اور شبیر قریشی نے جی ڈی اے امیدوار کو ووٹ دینا تھا لیکن پی ٹی آئی کے 7 ارکان میں سے صرف ایک نے ہمیں ووٹ دیا۔ خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے جی ڈی اے امیدوار صدرالدین شاہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 919817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش