QR CodeQR Code

مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے

5 Mar 2021 19:15

پوپ فرانسس دورہ عراق کے موقع پر مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے بھی ملاقات متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس تین روزہ تاریخی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ پوپ فرانسس کی عراق آمد پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی اور بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالم مسیحیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس مرجع عالم تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کیلئے تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراق پہنچنے پر پوپ فرانسس کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عراقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر فوجی دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پوپ فرانسس کی عراق آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پوپ فرانسس دورہ عراق کے موقع پر مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ بغداد میں صدر مملکت برہام صالح سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی کربلائے معلیٰ میں امام حسین (ع) کے حرم کی زیارت بھی متوقع ہے جبکہ وہ عراق میں مقیم عیسائی بشپس اور مشنری سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 919818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919818/مسیحی-روحانی-پیشوا-پوپ-فرانسس-تاریخی-دورے-پر-عراق-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org