QR CodeQR Code

امریکہ ایرانیوں کیخلاف تاحال "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی اپنی ناکام سیاست پر کاربند ہے، جواد ظریف

5 Mar 2021 19:26

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام کیساتھ غیر قانونی امریکی پابندیوں کا شکار بننے والی ساڑھے 6 سال کی ایرانی بچی "یسنا" کی تصویر منسلک کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ یہ ایک ایسی ننھی بچی ہے جسنے سات سمندر پار موجود سیاستدانوں کے ظالمانہ و انسان دشمن فیصلوں کی قیمت چکائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تاکید کی ہے کہ بائیڈن کی امریکی حکومت تاحال گذشتہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر کاربند ہے۔ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام کے ساتھ غیر قانونی امریکی پابندیوں کا شکار بننے والی ساڑھے 6 سال کی ایرانی بچی "یسنا" کی تصویر منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک ایسی ننھی بچی ہے جس نے سات سمندر پار موجود سیاستدانوں کے ظالمانہ و انسان دشمن فیصلوں کی قیمت چکائی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ ایران میں اس بچی کی حیثیت منفرد نہیں جبکہ امریکہ نے (کرونا وائرس) کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے باوجود ایرانیوں کے خلاف ٹرمپ کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی ناکام پالیسی کو لاگو کر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ کیا اب اس بات کا وقت نہیں آیا کہ کوئی ایسی چیز آزمائی جائے جو واقعا کام کی ہو؟


خبر کا کوڈ: 919821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919821/امریکہ-ایرانیوں-کیخلاف-تاحال-زیادہ-سے-دباو-کی-اپنی-ناکام-سیاست-پر-کاربند-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org