0
Friday 5 Mar 2021 21:40

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات، ممتا بنرجی نے 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات، ممتا بنرجی نے 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی۔ ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 294 اسمبلی حلقے میں سے 291 اسمبلی حلقے کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اپنے انتخابی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ کے لئے تین نشستیں چھوڑ دی گئی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میری پارٹی ہمیشہ سے سب سے پہلے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتی ہے۔ ممتا بنرجی نے اس مرتبہ 50 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ 79 ایس سی اور 17 ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ سے گورکا جن مکتی مورچہ کے امیدوار اعلان کریں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جو بولتی ہوں اس پر قائم رہتی ہوں، میں نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہیں سے انتخاب لڑوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی سے کوئی بھی 80 سال کے اوپر کے عمر کے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ مجھے بہت سے دوستوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے میں ان کی شکر گزار ہوں۔ جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے کہ ان میں سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر، کرکٹر منوج تیواری و دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش