QR CodeQR Code

وزیر اعظم اعتماد کے ووٹ میں سرخرو ہوں گے، یاسمین راشد

5 Mar 2021 20:36

قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، میری پہچان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہے یہی میرا پیشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے وزیر اعظم اعتماد کے ووٹ میں سرخرو ہوں گے، سینیٹ الیکشن میں ایمان کے سودے کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی، میری پہچان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہے یہی میرا پیشن ہے۔

 
یاسمین راشد نے کہا کہ سب سے زیادہ ہیلتھ کارڈ قصور میں تقسیم کیے ہیں، 3 کروڑ کے قریب فیملیز کو اس سال ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ، لیہ، بہاولنگر سمیت 5 اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 919835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919835/وزیر-اعظم-اعتماد-کے-ووٹ-میں-سرخرو-ہوں-گے-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org