QR CodeQR Code

پولیس ڈائری اور تفتیش قابل قبول شہادت نہیں، سپریم کورٹ

5 Mar 2021 20:42

عدالت عظمیٰ نے سماعت میں کہا کہ پولیس ڈائری اور تفتیش کا مقصد فیصلہ کرنے میں عدالت کی معاونت کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تفتیشی افسر کسی کو قصور وار یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا اور کہا کہ پولیس ڈائری اور تفتیش قابل قبول شہادت نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ پولیس ڈائری اور تفتیش کا مقصد فیصلہ کرنے میں عدالت کی معاونت کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 919837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919837/پولیس-ڈائری-اور-تفتیش-قابل-قبول-شہادت-نہیں-سپریم-کورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org