0
Friday 5 Mar 2021 21:36

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی داد خان، سید اظہر شاہ اور شبیر ساجدی شریک ہوئے۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں طے پایا کہ 20 مارچ تک فوکس حلقہ جات کے دورہ جات مکمل کئے جائینگے اور ہر یونین کونسل میں تنظیمی سٹرکچر کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

طے پایا کہ تحصیل ناظم اور ویلج کونسل کے لئے بھی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس سے خصوصی گفتگو میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سیاست پر سب سے بڑی آفت سیاست کا کمزور ہونا ہے، شہید قائد نے شیعہ قوم کو سیاسی شناخت دی۔ مجلس وحدت مسلمین نے 2013 کے الیکشن میں حصہ لے کر سیاسی سفر کا آغاز کیا، جسے کامیابی کے ساتھ طے کررہے ہیں۔ ان شا اللہ بلدیاتی الیکشن میں بھی میدان میں آئیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 919854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش