QR CodeQR Code

پشاور، آئی جی کے زیرصدارت صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کا ویڈیو لنک اجلاس

5 Mar 2021 23:20

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے شکایات کے ازالے کے لیے بنائے گئے جدید اور خود کار نظام کو سراہا اور ہدایت کی کہ اس نظام کو آج سے پورے صوبے میں رائج کیا جائے تاکہ عوام کو اپنی شکایات اور ان کے حل کے سلسلے میں خدمات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں صوبے میں تعینات ریجنل پولیس افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی بی ہیڈ کوارٹرز، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام، JSSP اور USIP کے نمائندہ وفود بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ آئی جی پی کو عوامی شکایات کے ازالے کے لئے قائم کمپلینٹ سسٹم (PAS) کو مزید موثر اور فعال بنانے اور اپ گریڈ کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لیے قائم پولیس کمپلینٹ سیل کو جدید پیغام رسانی اور مواصلاتی ذرائع کے خودکار نظام سے آراستہ کیاجارہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے شکایات کے ازالے کے لیے بنائے گئے جدید اور خود کار نظام کو سراہا اور ہدایت کی کہ اس نظام کو آج سے پورے صوبے میں رائج کیا جائے تاکہ عوام کو اپنی شکایات اور ان کے حل کے سلسلے میں خدمات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے نظام سے شکایات کے بروقت ازالے اور صاف و شفاف نظام کے تحت انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھے گا۔


خبر کا کوڈ: 919859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919859/پشاور-ا-ئی-جی-کے-زیرصدارت-صوبہ-بھر-ا-ر-پی-اوز-اور-ڈی-کا-ویڈیو-لنک-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org