0
Friday 5 Mar 2021 22:51

سینیٹ انتخابات کا نتیجہ عمران خان اور حفیظ شیخ سے نفرت کا اظہار ہے، معصوم نقوی

سینیٹ انتخابات کا نتیجہ عمران خان اور حفیظ شیخ سے نفرت کا اظہار ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا نتیجہ عمران خان اور حفیظ شیخ سے نفرت کا اظہار ہے، لوگ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں اور نااہلی سے تنگ ہیں، اس لئے عوامی نمائندوں نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی سیاست کا کمال نہیں، اس کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں۔ لاہور مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے غلام وزیر خزانہ کو پاکستان کے خزانے کی چابیاں دی جائیںگی۔ تو نتائج اسی طرح کے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور اب انہیں اندازہ ہو گیا ہوگا کہ حکومت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، قومی اسمبلی کے ارکان نے واضح پیغام دے دیا کہ عمران خان کا اقتدار میں رہنا اب ممکن نظر نہیں آ رہا۔ وہ کام جو پی ڈی ایم سڑکوں پر نہیں کر سکی، وہ انہوں نے ایوان میں کر دیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 919865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش