QR CodeQR Code

قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ ملت کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے

قائد وحدت نے ایک بہادر اور جرات مند لیڈر کے طور پر ملت کے حقوق کی ترجمانی کی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی 

5 Mar 2021 23:10

شورکوٹ میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جس وسیع پیمانے پر ملت جعفریہ کے اکابرین، بانیان مجالس اور عزاداروں کے نام شیڈول فور میں ڈال دیئے گئے ہیں، اس پر ہمیں شدید تشویش ہے، قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملت کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے شورکوٹ میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی اور شورکوٹ کی مسجد میں حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف قیام کرنا انبیائے کرام اور ائمہ ہدیٰ کی سنت ہے اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے شیطان بزرگ امریکا کے خلاف قیام کیا ہے، جب دنیا بھر کے لوگ وقت کے فرعون امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہوچکے ہیں تو شیعیان علی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آج بھی ظالم استکباری طاقتوں کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کی۔

آج قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین عالمی استعماری قوتوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس وسیع پیمانے پر ملت جعفریہ کے اکابرین، بانیان مجالس اور عزاداروں کے نام شیڈول فور میں ڈال دیئے گئے ہیں، اس پر ہمیں شدید تشویش ہے، قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک بہادر اور جرات مند لیڈر کے طور پر ملت کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کے ہمراہ آئندہ ماہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 919871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919871/قائد-وحدت-نے-ایک-بہادر-اور-جرات-مند-لیڈر-کے-طور-پر-ملت-حقوق-کی-ترجمانی-ہے-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org