QR CodeQR Code

سنا ہے پی ڈی ایم نے کل کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے، فواد چوہدری

5 Mar 2021 23:18

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھاگنے میں اتنی تیزی کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔ آپ میں وزیراعظم عمران خان کے مقابلے کا حوصلہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سنا ہے پی ڈی ایم نے کل کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھاگنے میں اتنی تیزی کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔ آپ میں وزیراعظم عمران خان کے مقابلے کا حوصلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل ہمارا کوئی رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمٰن نے ہواؤں کا رخ بدلنے کی خبر بھی دے دی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے، ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 919872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919872/سنا-ہے-پی-ڈی-ایم-نے-کل-کے-اجلاس-سے-دوڑ-لگا-دی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org